ویب ڈیسک: ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف آفٹرنون سکولز کے لیے تنخواہ کے تمام فنڈز سی ای اوز کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹرپر جاری اپنے پیغام میں انصاف آفٹرنون سکولز کے اساتذہ کو خوشخبری سنادی، انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کی تنخواہ کے تمام فنڈز سی ای اوز کو منتقل کردیئے ہیں، اگر کسی اضلاع کے اساتذہ نے اپنی تنخواہ وصول نہیں کی ہے، تو براہ کرم اپنے ضلع اور اسکول کوڈ کے ساتھ ان کے ٹوئٹ میں ریپلائی کریں۔ کل سی ای او کی میٹنگ بلائی ہے جہاں ان کے مسئلے کو حل کیلئے بات کی جائے گی۔
ANNOUNCEMENT
— Murad Raas (@DrMuradPTI) November 30, 2021
All the Salary funds for Insaf Afternoon Schools have been transferred to CEOs. If teachers in any Districts have NOT received their salary, please reply here with your District & school code. Called a CEO meeting tomorrow where this will be sorted.