پنجاب بھر کے تھانوں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا

Rao Sardar Ali
کیپشن: IG Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)آئی جی پنجاب کا تمام تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن کی طرز پر منتقل کرنے کا فیصلہ، پہلے مرحلے میں 63 جدید تھانوں میں فراہم کی جانیوالی فری سروسز تمام تھانوں میں شروع کرنے کا حکم دے دیا۔
 آئی جی پنجاب رائو سردار علی نے تھانہ کلچر میں تبدیلی کا بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ہر ون فائیو کی کال اور درخواست کو ای ٹیگ، فوری ایف آئی آر کا اندراج، چیک لسٹ آویزاں کرنے، فرنٹ ڈیسک کو 3 شفٹوں پر منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔

شہر کے 84 تھانوں سمیت پنجاب کے تمام 720 تھانوں کو سپیشل انیشیٹو تھانوں کی طرز پر درجہ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب کے مراسلے کے مطابق اب ہر تھانے میں آنے والے ہر شہری کا رجسٹر میں اندراج کیا جائے  گا، مالیاتی کاغذات کی گمشدگی پر مدعی کا بیان حلفی لیا جائے گا۔

اشتہاری کی گرفتاری ایس ایچ او کی اجازت سے جبکہ دہشت گردی، دوہرے قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات کے اشتہاریوں کی گرفتاری ڈی ایس پی کی اجازت سے کی جائے گی۔ ایس ایچ او روزانہ کی بنیاد پر عملے کو بریفنگ دے گا، لاک اپ میں کیمرے، بائیومیٹرک حاضری سمیت دیگراحکامات پر عمل کروائے گا، تھانوں میں تین شفٹس میں ڈیوٹی ہوگی، ایس ایچ او پانی کا ڈسپنسر، ایٸر کنڈیشنر سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔