ویب ڈیسک : صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے این اے 133 کے ضمنی الیکشن ملتوی ہونے کی میڈیا میں گردش کرنے والی خبر کی تردید کردی، ضمنی الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے,صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کا کہنا ہے میڈیا میں لاہور ضمنی انتخاب ملتوی ہونے سے متعلق خبر گردش کر رہی تھیں، این اے 133 ضمنی الیکشن 5دسمبر کوہی منعقد ہوگا۔ووٹ خریداری کی ویڈیوز کی انکوائری جاری ہےمتعلقہ اداروں سے فرانزک انکوائری رپورٹ موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب کے لیے حتمی انتظامات مکمل ہو چکے ہیں ،ضمنی انتخاب میں شیڈول کے مطابق پولنگ مقرر ہ روز ہی ہوگی۔