ٹی10لیگ میں کوچنگ فیصل اقبال کو مہنگی پڑ گئی

Faisal Iqbal
کیپشن: Faisal Iqbal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی سٹیڈیم (سٹی42) پاکستان کرکٹ بورڈنے سابق ٹیسٹ کرکٹرفیصل اقبال کو بورڈ کو آگاہ کیے بغیر یو اے ای ٹی 10 لیگ میں کوچنگ کرنے پر شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فیصل اقبال قائد اعظم ٹرافی میں بلوچستان ٹیم کے کوچ ہیں، ان کی بلوچستان کے2 کھلاڑیوں سے جھگڑے کی خبریں سامنے آئیں جس کے بعد وہ پی سی بی سے چھٹی لیکر بورڈ کو آگاہ کیے بغیر یواے ای ٹی 10 لیگ  میں کوچنگ کرنے چلے گئے۔

واضح رہے کہ فیصل اقبال ٹی 10 لیگ میں نادرن واریئرز کے کوچ مقرر ہیں۔ذرائع کے مطابق بورڈ کے قوانین کے تحت فیصل اقبال بغیر این اوسی ملک سے باہر نہیں جاسکتے۔