لاہور کی فضاء بدستور آلودہ، ایئر کوالٹی انڈیکس 347 ریکارڈ

smog in lahore today
کیپشن: smog in lahore today
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور کی فضاء بدستور آلودہ۔لاہور فضائی آلودگی میں 347 ایئر کوالٹی انڈیکس کےساتھ دنیابھر میں پہلےنمبرپربراجمان،بارش نہ ہونے کے باعث سموگ کی کیفیت برقرار،طبی ماہرین نے شہریوں سے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا۔

لاہور کی فضا  بدستور آلودہ ، آج بھی ایئرکوالٹی انڈیکس 347 ریکارڈ  کیا گیا جبکہ  شہرآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہے۔ ٹاؤن ہال کے علاقے میں ایئر  کوالٹی انڈیکس 230،ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ایئرکوالٹی انڈیکس 216ریکارڈ کیا گیا ۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ایئر  کوالٹی انڈیکس 400,گلبرگ 380,جیل روڈ400،واہگہ بارڈر 405 ، شاہدرہ 402,مال روڈ 370،رائے ونڈ 390,ہربنس پورہ 390,کینٹ 360,جوہر ٹاؤن میں  308 ایئرکوالٹی انڈیکس  ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین نے موجودہ صورتحال کو بدترین قرار دیتے ہوئے شہریوں کو  احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ، جہاں  ماحولیاتی تبدیلی نے موسم کو بری طرح متاثر کیا ہے وہیں  شہریوں میں بیمار پھیل گئیں ،سر درد ،نزلہ ،معدہ ،پھیپھٹروں کے امراض میں اضافہ ہوگیا۔