سرخ مرچ کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی

سرخ مرچ کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) سرخ مرچ کی قیمت میں پچھتر روپے مزید اضافہ ہوگیا، اکبری منڈی میں سرخ مرچ چار سو پچھترروپے فی کلوگرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، تاجر کہتے ہیں کہ سرخ مرچ طلب کے مطابق درآمد نہ ہوئی تو قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

اکبری منڈی میں لال مرچ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو بھی لال کردیا۔ ایک ہی روز میں سرخ مرچ کی قیمت میں پچھتر روپے کا مزید اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد سرخ مرچ کی قیمت چارسو پچھتر روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تین روز کے دوران سرخ مرچ کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ ہوا ہے

تاجر کہتے ہیں کہ ملک میں سرخ مرچ کی فصل صرف تیس فیصد ہوئی ہے، بھارت سے سرخ مرچ سمیت تمام اقسام کی تجارت بند ہے، سرخ مرچ کی قلت کے باعث قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں تاہم خواتین صارفین نے سرخ مرچ کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ داری پنجاب اور وفاقی حکومت پر ڈال دی۔ ان کا کا کہنا ہے کہ حکومت نے سرخ مرچ کی طلب کو پورا کرنے کے لیے پیشگی انتظامات کیوں نہیں کیے۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سرجوڑ کر بیٹھیں تاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔