سٹی 42 : جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان سیاح پر گولی چلا دی .
سیاحتی مقام فورٹ منرو میں نوجوان سیاح عمران حجبانی سیر و تفریح کے لیے گیا ہوا تھا، مقامی افراد سے توں تکرار ہونے پر عمران حجبانی پر فائرنگ کردی گئی۔ نوجوان سیاح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔
بارڈر ملٹری پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ پولیس کے مطابق نوجوان سیاح عمران ولد لعل بخش سخی سرور کا رہائشی ہے۔