سٹی 42: بلوچستان کی ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر گوادر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی آزمائشی پرواز کامیابی کے ساتھ لینڈ کر گئی۔
ذرائع کے مطابق ساؤتھ ایئر کی آزمائشی پرواز نے گوادر ایئرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کی، جس کا گوادر ایئرپورٹ حکام اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔
حکام کے مطابق یہ کامیاب آزمائشی لینڈنگ گوادر کی فضائی رابطہ کاری کے فروغ اور خطے میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آزمائشی پرواز کے بعد گوادر سے ملکی و بین الاقوامی پروازوں کے باقاعدہ آغاز کی راہ مزید ہموار ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق گوادر ایئرپورٹ کا فعال ہونا نہ صرف بلوچستان بلکہ ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کے لیے ایک اہم محرک ثابت ہوگا۔