ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پھلوں کا بادشاہ آم مارکیٹوں کی زینت بن گیا

پھلوں کا بادشاہ آم مارکیٹوں کی زینت بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 رمشاء اسماعیل:پھلوں کا بادشاہ آم مارکیٹوں کی زینت بن گیا ہے.

گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی پھلوں کا بادشاہ آم ملک بھر کی مارکیٹوں میں پہنچ گیا ہے، جہاں سندھڑی، چونسہ، انور رٹول اور دسہری سمیت مختلف اقسام خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آم نہ صرف اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے مقبول ہے بلکہ اسے صحت کے لیے بھی مفید قرار دیا جاتا ہے، جس کے باعث اس کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

 انور رٹول 300 روپے فی کلو، چونسہ 250 روپے فی کلو، سندھڑی 200 روپے فی کلو اور دسہری بھی 200 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ قیمتیں معیار کے مطابق مناسب ہیں، تاہم کچھ شہریوں نے مہنگائی کے باعث پھلوں کی قیمتوں میں مزید کمی کی امید ظاہر کی ہے۔