ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ: پولیس کی کارروائیاں 126 افراد گرفتار،آئی جی پولیس کی شاباش

عیدالاضحیٰ: پولیس کی کارروائیاں 126 افراد گرفتار،آئی جی پولیس کی شاباش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: عید الاضحیٰ کے تین روز میں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 126 افراد کو گرفتار کیا  انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے عیدالاضحیٰ کے دوران بہترین سکیورٹی اور مؤثر انتظامات پر پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز اور دیگر سینئر افسران عید کے ایام میں فیلڈ میں موجود رہے جبکہ مؤثر پٹرولنگ، مسلسل مانیٹرنگ اور مربوط سکیورٹی حکمت عملی کے باعث عیدالاضحیٰ پُرامن ماحول میں گزری۔

انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ اور سرویلنس کے جدید نظام کے ذریعے صوبہ بھر میں صفائی اور آلائشوں کی بروقت تلفی کو یقینی بنایا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق عید کے دوران ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں۔ غیر قانونی طور پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے الزام میں 19 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے ون ویلنگ میں ملوث 16 افراد کو گرفتار کرکے 12 مقدمات درج کیے جبکہ ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

اسلحہ کی نمائش کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں 11 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 75 ملزمان کے خلاف 73 مقدمات درج کیے گئے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کیلئے پنجاب پولیس کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔