سٹی 42: خان پور ڈیم پر سیر کے لیے آئے سیاحوں پر شہد کی مکھیوں نے اچانک حملہ کر دیا۔
ہری پور خان پور ڈیم سیر کے لیے آئے سیاح شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے بری طرح زخمی ہوگئے ۔ پیرا سیلنگ پوانئٹ پر پیراسیلنگ کے دوران اچانک شہد کی مکھیوں کے جتتھے نے ساحیوں کو گھیر کر کاٹنا شروع کر دیا۔ جس سے متعدد سیاح بری طرح زخمی ہو گئے۔ متعدد سیاحوں کی حالت غیر ہو گئی۔ مقامی افراد نے متاثرہ سیاحوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال خان پور منتقل کر دیا۔

