ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مال خانہ سے اسلحہ چوری کے ملزم گرفتار؛ ایف آئی آر درج

 مال خانہ سے اسلحہ چوری کے ملزم گرفتار؛ ایف آئی آر درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مال خانہ سے اسلحہ چوری  کے ملزم گرفتارہوگئے ، مقدمہ بھی درج کرلیا گیا 
ایف آئی آر کے متن کے مطابق او سی یو کے اہلکاروں نے لنڈا بازار کے قریب دو مشتبہ افراد کو روکا،لنڈا بازار کے قریب دو افراد بازو پر سیاہ سکول بیگ لٹکا کر پیدل چل رہے تھے،سب انسپکٹراو سی یو سول لائن طارق نے ٹیم کے ہمراہ دونوں مشتبہ افراد کو روکا،تلاشی لینے پر ایک نے اپنا نام طارق مقصود اور دوسرے نے زبیر احمد بتایا،طارق مقصود کے بیگز سے 9 پستول ،60 گولیاں برآمد ہوئیں،
زبیر احمد کے بیگ سے 9 پستول اور 45گولیاں برآمد ہوئیں 
ایف آئی آر کے مطابق ملزموں نے دوران تفتیش انکشاف کیا انسپکٹر حامد رشید نے ان کو اسلحہ دیا ،انسپکٹر حامد رشیدپولیس کو دیکھ کر گاڑی سے اتار کر فرار ہوگیا،تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں سب انسپکٹر طارق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا