ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے والے جیل جائیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز

شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے والے جیل جائیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں آپریشن ونگ کی دفاتر اورمساجد میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں 
ڈی آئی جی آپریشنز نے دفتر اور جامع مسجد قباء شفیق آباد میں شہریوں کے مسائل سنے،ایس پی سٹی ، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز و دیگر افسر موقع پر موجود تھے ،ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی بھی اپنے علاقوں میں کھلی کچہریاں لگائیں ،
ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کئے،دفتر کی کھلی کچہری میں خاتون کی مالک مکان کی طرف سے تشدد و ہراسگی کی شکایت لگائی ، ڈی آئی جی آپریشنز کا ایس ایچ او نشتر کالونی کو بعد ازتصدیق کارروائی کا حکم دیا ، خاتون کی شوہر کی جانب سے تشدد کی شکایت پر ڈی آئی جی آپریشنز  نے کارروائی کا حکم دیا
شہری نے شکایت کی کہ جائیداد کے تنازعہ پر جانب داری کی گئی اور غلط مقدمہ درج ہوا،
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا دوران تفتیش بے گناہی ثابت کریں، ذمہ داروں کا کڑا احتساب ہو گا،
گھریلو جھگڑوں، لین دین، وراثتی جائیداد کے تنازعات کی انکوائریاں افسران کو مارک کی گئیں ،  ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ مساجد میں کھلی کچہریوں کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے، جھوٹے مقدمات کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے والے جیل جائیں گے،قانون کی بالا دستی، متاثرہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنااولین ترجیح ہے، شہری اعتماد کریں، شکایات لائیں، پولیس اپنا فرض نبھائے گی ،