ویب ڈیسک: نو مئی تھانہ رمنا کیس میں تمام مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق 9مئی تھانہ رمنا کیس میں تمام مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کا فیصلہ سنایا۔
پولیس پر قاتلانہ حملہ کرنے کے جرم میں تمام ملزمان کو 5 سال قید،مجرمان کو انسداددہشت گردی کی دفعات کے تحت 10 سال سزا اور 50 ہزار جرمانہ عائد کیاگیا۔
موٹرسائیکل جلانے کے جرم میں 4 سال قید کی سزاسنائی گئی جبکہ پولیس کو کام سے روکنے پر 3 سال،دفعہ 144 کے جرم میں 1 ماہ کی جبکہ جتھہ بنا کر جرم کرنے پر 1 سال قید کی سزاسنائی گئی ۔
عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے عبدالطیف کو بھی 10 سال قید کی سزا سنا دی۔