قیصر کھوکھر : سول سیکرٹریٹ کے مین گیٹ پر ڈیوٹی دینے والے ویلفیئر سٹاف نے رسک الاؤنس کا مطالبہ کر دیا.
ویلفیئر سٹاف نے حفاظتی کٹ اور دیگر سیکورٹی آلات فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ سکیورٹی سٹاف کا کہنا ہے کہ سول سیکرٹریٹ کے مین گیٹ پر بے یارو مددگار ڈیوٹی دیتے ہیں۔ ہمارے پاس مناسب سکیورٹی آلات ہیں اور نہ ہی حفاظتی کٹ ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ ویلفیئر سٹاف نے چیف سیکرٹری پنجاب سے پولیس کی طرز پر رسک الاؤنس دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔