فاران یامین :اقبال ٹاؤن پولیس نے شہری پر تشدد وحبس بے جا میں رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ بدمعاش ملزم اشفاق کھوکھر نے شہری نوید کو موبائل چوری کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا،جھوٹے الزام میں ملزم اشفاق کھوکھر شہری نوید کو اٹھا کر اپنی حویلی پر لے گیا،ملزم اشفاق کھوکھر شہری نوید پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کرتا رہا۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ شہری نوید کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم اشفاق کھوکھر کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔