ویب ڈیسک: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔4989 امیدوارر پاس ہو گئے جبکہ 536 فیل قرار پائے۔کامیابی کی شرح 90.30 فیصد رہی۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان نے بتایا کہ 42 الحاق شدہ میڈیکل کالجوں کے 5705 امیدواروں نے امتحان دیا۔
پہلی پوزیشن سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ کی عنابہ خان نے 1318/1500 نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی ثمن رانا نے 1311 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ کے عمر مصطفی نے 1303 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کے سپلیمنٹری امتحانات 7 جولائی سے شروع ہوں گے۔ تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں-