ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ آگئی

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ آگئی
کیپشن: Inter Exam part II
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا امتحان دینے والے طلبہ تیاری پکڑیں،  امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمین (پی بی سی سی)نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو 2022 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی، پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ اس ڈیٹ شیٹ کے مطابق پیپرز لیں گے،ایف ایس سی پارٹ II، ایف اے II،آئی سی ایس II کے امتحانات ہوں گے۔صبح کا پیپر 8:30 پر لیا جائے گا جبکہ دوسرا پیپر  دوپہر 1:30 شروع کیا جائے گا۔

امتحانات کا آغاز 18 جون سے ہورہا ہے اور اختتام 4 جولائی 2022 کو ہوگا۔ پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمین (پی بی سی سی) کا کہناتھا کہ جمعہ کے روز دوپہر کا پرچہ 2:30 سے شروع ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer