دلہن کا عین موقع پر شادی سے انکار،وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے

India,bride,refused,to marry on the spot
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دلہن نے عین موقع پر شادی سے انکار کر دیا ، انکار کی وجہ کیا بنی جان کر حیران رہ جائیں گے۔

شادی کی تقریبات زور و شور سے جاری تھیں اور باراتیوں سمیت میزبان ایونٹ کو خوب انجوائے کررہے تھے تاہم جیسے ہی ور مالا (مالائیں پہنانے) کی رسم کا آغاز ہوا  تو دلہن کو احساس ہوا کہ وہاں فوٹوگرافر موجود نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش میں جب دلہا بارات لے کر آیا تو معلوم ہوا کہ اس کے ساتھ کوئی فوٹوگرافر نہیں جس پر  دلہن آپے سے باہر ہوگئی اور اس نے شادی سے ہی انکار کردیا۔

دلہن نے اعتراض اٹھایا تو قریبی رشتے داروں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ غصے میں یہ ہی کہتی رہی کہ 'جو شخص شادی کے دن کو سنجیدہ نہ لے وہ شادی کے بعد میرا کیا خیال رکھے گا؟'

بعدازاں دلہن شادی پر ہنگامے کے بعد اپنے گھر سے نکل کر پڑوسیوں کے گھر چلی گئی اور دلہا بارات لے کر بغیر دلہن لوٹ گیا۔