ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیخلاف درخواستیں، حمزہ شہباز نے جواب جمع کرادیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیخلاف درخواستیں، حمزہ شہباز نے جواب جمع کرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے  خلاف درخواستوں کا  تحریری جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلی پنجاب کے الیکشن کے خلاف تحریک انصاف اور پرویز الٰہی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے وکیل خالد اسحاق کے ذریعے 16 صفحات کا جواب عدالت میں جمع کرادیا جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ کے الیکشن کے خلاف درخواستوں کو جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کی ۔

حمزہ شہباز کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہےکہ وزیراعلیٰ کا الیکشن ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں بالکل آئین و قانون کے مطابق ہوا جو سپریم کورٹ کی 63 اے کی تشریح سے قبل ہوا۔

جواب  میں مزید کہا گیا ہےکہ قانون کےمطابق سپریم کورٹ کی تشریح کا وزیراعلیٰ کے الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق ماضی سے نہیں ہوگا۔

حمزہ شہباز نے اپنے جواب میں کہا  ہےکہ سابق گورنر کی جانب سے الیکشن سے متعلق چھان بین غیر قانونی تھی، سیکرٹری اسمبلی کے پاس بھی الیکشن سے متعلق انکوائری کا کوئی اختیار نہیں۔

 پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ عدالت سے درخواست ہے جرمانے کو ریکارڈ کا حصہ نہ بنائیں یہ افسران کی نوکری کا معاملہ ہے ، عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کی استدعا منظور کر لی۔