احتجاج کی کال واپس؛ ٹرانسپورٹرز اور پولیس میں مزاکرات کامیاب ہوگئے

احتجاج کی کال واپس؛ ٹرانسپورٹرز اور پولیس میں مزاکرات کامیاب ہوگئے
کیپشن: Transporters
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے انتظامیہ اور پولیس سے مذاکرات کامیاب،، ٹرانسپورٹرز نے گھٹنے ٹیک دئیے، احتجاج کی کال واپس لےلی۔

تفصیل کے مطابق آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے 31 مئی کو احتجاج کی کال واپس لے لی ہے، ٹرانسپورٹرز ایس ایچ او سیف اللہ نیازی کے تبادلے کے مطالئے سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں،ایس ایچ او سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ پولیس سٹیشن کے باہر گاڑیاں پارک نہیں دیں گے،تاہم ٹرانسپورٹرز کو تحفظ دینا ہماری ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھئے: آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نےاحتجاج کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ  آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے لاری اڈا پولیس اور انتظامیہ کے غیر انسانی پر تشدد  واقعات پر  احتجاج کا اعلان کیاتھا، ہنگامی اجلاس میں 31 مئی کو احتجاج کی کال دی گئی تھی،ہنگامی اجلاس کی صدارت آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے صدر ملک ندیم حسین نے کی.

اس موقع پرڈرائیورز اور عملے پر تشدد کرنے والے بد اخلاق ایس ایچ اوکو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا، صدر آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن ملک ندیم کا کہناتھاکہ ایس ایچ او لاری اڈا سیف اللہ نیازی کو فوری تبدیل کیا جائے،ایس ایچ او کی تعیناتی سے اب تک ٹرانسپورٹ مالکان ‘ ڈرائیور اور عملہ کیساتھ غیر انسانی ‘ غیر اخلاقی‘ پرتشدداور کرپشن پر مبنی رویہ جاری ہے۔

ایس ایچ او نے ریاست کے اندر ریاست قائم کر رکھی ہے،موجودہ صورتحال میں ٹرانسپورٹ کا پہیہ جاری رکھنا ناممکن ہوگیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ لاری اڈا بادامی باغ سے ہزاروں گاڑیوں کی مرمت کرنے والی ورکشاپس کو کھلا رکھنے کی اجازت دی جائےبیرون شہر سے آنے والی ٹرانسپورٹ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer