سٹی 42: پاکستان کے خطے میں امن کی کوششوں کا بھارت بھی متعرف ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کا امن موقف تسلیم کرلیا۔بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کے امن موقف کی تائید کردی، بھارتی آرمی چیف نے کہا ایل او سی پر سیز فائرپاک بھارت تعلقات معمول پر لانے کی جانب پہلا قدم ہے۔ بھارت آرمی چیف کا کہنا ہے کہ سیز فائر سے سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کو فائدہ ہوگا کیونکہ ایل او سی پر پاک بھارت کشیدگی سے دونوں جانب رہنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بھارتی آرمی چیف نے اعتراف کیا کہ ایل او سی پر تین ماہ سے جاری جنگ بندی سے امن کی بحالی کا احساس ہوا ہے۔
انٹرویو میں بھارتی آرمی چیف نے لداخ میں چین کے ساتھ جاری صورت حال پر کہا کہ کشید گی میں فوری طور پر کمی نہیں ہو رہی ہے، امن کے لیے مزید اور اعتماد پر مبنی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔