ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف نے پھرمشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کا مطالبہ کردیا

شہباز شریف نے پھرمشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)ملک بھر میں کورونا سے اموات بڑھ گئیں، ایک روز میں 72 مریضوں کے جاں بحق ہونے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےاظہار تشویش کرتے ہوئے ایک بار پھر مشترکہ مفادات کونسل کا فوری اجلاس بلا نے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے1ہی دن میں 78کوروناکےمریضوں کےانتقال پراظہارتشویش کیا، حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ حکومتی ناسمجھی سے کوروناوبا رفتار سے پھیل رہی ہے،اموات کی بڑھتی تعداد ڈاکٹرز،ماہرین کےخدمات کی تصدیق ہے،مجرمانہ لاپرواہی سے ڈاکٹرز اور سمجھ رکھنے والا ہر شخص گھبرایا ہواہے،مشترکہ مفادات کونسل کا فوری اجلاس بلایا جائے۔

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا کہناتھا کہ وفاق اور صوبے حالات کا ازسرنو جائزہ لے کر اقدامات کریں،غفلت کا نتیجہ خدانخواستہ بڑی تباہی کی صورت نکلنے کو ہے، گزشتہ دنوں بھی اپنے ایک بیان میں ان کا کہناتھا کہ  مزید وقت ضائع نہ کریں اور قومی حکمت عملی بنائیں۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی حکمت عملی کیا ہے؟ عوام کو تفصیل بتائی جائے۔مشترکہ مفادات کونسل کا فوری اجلاس بلا کرحالات کا جائزہ لیا جائے اور موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ازسرنو حکمت عملی کا تعین کیا جائے۔

انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کی اور پسماندگان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں صبرِ جمیل دے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز کے جاں بحق ہونے کی بڑھتی تعداد بھی انتہائی تشویشناک ہے ۔اپنے ان شہید ڈاکٹر بیٹوں اور بیٹیوں پر فخر ہے، اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے.

واضح رہے کہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور کورونا وائرس کا سب سے بڑا مرکز بن گیا،ملک میں کورونا سے ایک ہی دن میں ریکارڈ ہلاکتیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 78 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1395 ہو گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2ہزار429 کیسز رپورٹ ہوئے، ایک ہزار 826 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں سب سےزیادہ445 افراد جاں بحق ہوئے،پنجاب میں439 ،سندھ میں427 ،بلوچستان میں46اموات ہوئیں،اسلام آباد میں23 ،گلگت بلتستان میں9مریض جاں بحق ہوچکے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2ہزار429 کیسز رپورٹ ہوئے ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 66ہزار 457ہوگئی۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد26 ہزار 113 اور خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 67ہے،پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 24 ہزار 104،،بلوچستان میں 4 ہزار 87 اور اسلام آبادمیں 2ہزار 192 ہے،گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد660،آزادکشمیرمیں 234ہے۔

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer