لاہور سمیت ملک کےمختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی

لاہور سمیت ملک کےمختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ موسمیات نے آج لاہوریوں کوبارش کی نوید سنادی ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہرکا موسم جزوی طور پر آبر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔  ملک کے دوسرے حصوں میں  بیشتر مقامات پرمطلع جزوی ابر آلود اور  بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کے مختلف حصوں میں بارش  کا امکان ہے شہر کا موسم جزوی طور پر آبر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے،علاوہ ازیں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،خطہ پوٹھوہار، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، خوشاب، حافظ آباد میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈی جی خان ، راجن پور، رحیم یار خان ، لیہ ، بہاولپور، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے، اسی طرح ژوب ، موسی خیل اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب اور موسی خیل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان صوبہ کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہیگا،صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہیگا، سکھر ، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص اور حیدرآباد میں بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،خیبرپختونخوا میں چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، کوہستان ، مردان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری طرف ایبٹ آباد، مانسہرہ ، مردان، پشاور، کوہاٹ، کرم، وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے برسنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا میں اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer