عوام کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی سستی ہوگئی

عوام کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی سستی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) مہنگائی کی ستائی عوام پر ایل پی جی ایسوسی ایشن کو ترس آہی گیا، ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے کمی کا اعلان کردیا گیا، صارفین نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلوگرام کمی کردی ہے جس کے بعد اب لاہورسمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی 118 روپے تک مل سکے گی۔ گھریلو سلنڈر 180 روپے سے کم ہو کر 1 ہزار تین سو بانوے روپے کا ہوگیا ہے جبکہ کمرشل سلنڈر 650 روپے کمی کے بعد 5 ہزار دو سو اکیاون روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں ایل پی جی کی امپورٹ پر جی ایس ٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی بحال کرنے اور تفتان بارڈر سے درآمد روکنے کا پلان بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایل پی جی کی امپورٹ روکی گئی یا ٹیکسز بحال کیے گئے تو عوام سستے ایندھن سے محروم ہوجائیں گے، اس صورت میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن 30 جون کو ملک بھر میں ایل پی جی کی فراہمی بند کرکے ہڑتال کریں گے۔