شہباز شریف کے داماد کی رہن شدہ پرارٹی کے کیس کی سماعت ملتوی

شہباز شریف کے داماد کی رہن شدہ پرارٹی کے کیس کی سماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد کی عمران علی یوسف کی رہن شدہ پرارٹی کے کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے دکانوں کے کرائے سے متعلق تفصیلات فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں عمران علی یوسف کی رہن شدہ دکانوں کےکرائے کی تقسیم کےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں نیب کے تفتیشی افسرسےعدالت نےاکاونٹ کی تفصیلات طلب کی تھیں جوپیش نہ کی گئیں۔  اس پرعدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیوں نہ آپکو جیل میں ڈال دیں تاکہ آپکو لوگوں کی تکلیفوں کا اندازہ ہو،عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کو یکم جون تک اکاؤنٹس میں رقم منتقلی سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔

فاضل جج نے کہا کہ اگر آئندہ سماعت تک تمام تر اکاؤنٹس سے تعلق تفصیلات جمع نہ کروائی گئیں تو نیب کے ڈی جی کو نوٹس جاری کر دونگا، نیب سمجھتا ہےکہ عدالت نیب کا حصہ ہے لیکن ایسا نہیں۔ عدالت نے تو قانون کے مطابق کام کرنا ہوتا ہے، آپ نے مذاق بنا کر رکھ دیا ہے، نیب کے تفتیشی افسر نے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کروانے سے متعلق مزید دو دن کہ مہلت مانگ لی۔

Shazia Bashir

Content Writer