ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نئے مالی سال کا بجٹ کب پیش کرے گی؟

پنجاب حکومت نئے مالی سال کا بجٹ کب پیش کرے گی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت نے عید سے قبل بجٹ کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات کر دیں، صوبائی محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ کو بجٹ بریفنگ تیار کرنے کا بھی حکم جاری کردیا گیا۔

پنجاب حکومت وفاق کے بعد 14 جون کو نئے مالی سال 2020-19 کا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے جس کی تیاریوں کے لیے اب محکموں کو کل تک کی مہلت دے دی گئی ہے۔ محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ کو خصوصی طور پر عید سے قبل اپنا نئے مالی سال کا ترقیاتی بجٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 پی اینڈ ڈی بورڈ کو جمعہ تک ترقیاتی بجٹ کا مکمل پلان محکمہ خزانہ کو ارسال کرنے حکم دے دیا گیا, موجود ہ حکومت 14 جون کو اپنا دوسرا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer