ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پولیس اہلکار کا ساتھیوں سے مل کر شہری کا مبینہ اغواء, مقدمہ درج

لاہور: پولیس اہلکار کا ساتھیوں سے مل کر شہری کا مبینہ اغواء, مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کے علاقے باغبانپورہ  میں پولیس اہلکارنے ساتھیوں سے ملکر شہری کا مبینہ اغواء  کیا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق باغبانپورہ پولیس اہلکار نے ساتھیوں سے ملکر شہری کا مبینہ اغواءکیا۔ ملزم اے ایس آئی محمد شہباز نے دیگر ملزمان سے ملکر اللہ دتہ کو قصور سے اغواء کیا۔ 

اے ایس آئی شہباز، آصف، عارف اور عاشق کیخلاف تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ پولیس کی مدعیت میں اغواء کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری اللہ دتہ کی بغیر کسی ثبوت کے ایک مقدمہ میں گرفتاری ڈالی گئی۔