سٹی 42: بورے والا میں ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میل کرنے والے گروہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔
بورے والا میں ملزمان نے زیادتی کا الزام لگا کر شہری کو بلیک میل کیا۔ ملزمان شہری سے 20 ہزار روپے نقد اور موبائل فون لے گئے۔
ملزمان نے فون اور واٹس ایپ کے ذریعے شہری کو ملاقات کے لیے بلایا تھا۔
پولیس نے ہنی ٹریپ کے ذریعے شہری کو بلیک میل کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ۔ خاتون سمیت چار افراد کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی مزیدتحقیقات شروع کر دیں ہیں۔