لک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ میں حالیہ ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قانون پر ہونے والی بحث کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس انوار حسین نے صحافی رانا محمد عظیم سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی۔
درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہرجانے کا نیا قانون متوازی عدالتی نظام قائم کرتا ہے، جبکہ عدالت نے استفسار کیا کہ عدلیہ کی توہین سے متعلق توہین عدالت کا قانون پہلے سے موجود ہے، پھر الگ سے نیا قانون بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟