ویب ٖڈیسک: کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے آج ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں کی گئی، جس کی بنیادی وجہ ریلوے ٹریک کی مرمت ہے۔
اسی حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو عارضی طور پر صرف جیکب آباد تک محدود کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پہلے ہی بولان میل اور چمن کے لیے پسنجر ٹرینیں معطل ہیں۔
یہ فیصلہ مسافروں کی حفاظت اور ٹریک کی مرمت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، اور ریلوے حکام نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔