ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونم کپور کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

سونم کپور کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ  سونم کپور کے گھر ایک بار پھر خوشیوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، جہاں ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے اس خوشخبری کو اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے شیئر کیا۔

اپنی پوسٹ میں سونم کپور نے بتایا کہ 29 مارچ 2026 کو ان کے بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس پر وہ اور ان کا خاندان بے حد خوش ہیں۔

انہوں نے جذباتی انداز میں لکھا کہ ننھے مہمان کی آمد نے نہ صرف ان کے گھر بلکہ دلوں کو بھی مزید وسیع اور خوشیوں سے بھر دیا ہے۔

اداکارہ کے مطابق ان کا بڑا بیٹا  وایو کپور بھی اپنے چھوٹے بھائی کی آمد پر بے حد پرجوش ہے۔ انہوں نے اس لمحے کو اپنی زندگی کا ایک خوبصورت نیا باب قرار دیتے ہوئے شکرگزاری کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ سونم کپور نے  آنند  کے ساتھ مئی 2018 میں شادی کی تھی، جبکہ ان کے ہاں پہلا بیٹا 2022 میں پیدا ہوا تھا، جس کا نام وایو رکھا گیا تھا۔