ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں پتنگ بازی سے متعلق دائر متفرق درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے اہم احکامات جاری کر دیے۔
جسٹس ملک اویس خالد نے سماعت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بسنت تہوار کے اختتام کے باوجود جاری پتنگ بازی سے متعلق تفصیلی رپورٹ 21 اپریل تک عدالت میں پیش کی جائے۔
عدالت نے حکام سے یہ بھی طلب کیا کہ پتنگ بازی کے دوران درج کیے گئے مقدمات اور ضبط کیے گئے سامان کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔
یہ سماعت جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر ہوئی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مکمل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔