ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا: بارشوں سے گھروں کی چھتیں، دیواریں گرنے کے واقعات، 9 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا: بارشوں سے گھروں کی چھتیں، دیواریں گرنے کے واقعات، 9 افراد جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، خیبر پختونخوا میں بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ 47 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 8 بچے اور خاتون شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث 6 مکانات کو نقصان پہنچا، حادثات بنوں اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے۔

خیبرپختونخوا میں سوات، بنوں، ہنگو، نوشہرہ، ٹانک، باجوڑ، کرک، پاراچنار، ملاکنڈ سمیت شمالی و جنوبی وزیرستان میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے منگل تک بارشوں کا امکان ہے، اس کے علاوہ سرگودھا، بھکر، لودھراں، وہاڑی، چنیوٹ، حافظ آباد، بہاولپور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔