سٹی 42 : لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 269 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 328 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 110 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 218 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔