ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان میں نوجوان نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا  

ملتان میں نوجوان نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پنجاب کے شہر ملتان میں نامعلوم نوجوان نے ٹریفک وارڈن کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا، ٹریفک وارڈن پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

 ملتان شہر کے واٹر ورکس روڈ کے قریب نامعلوم نوجوان نے ٹریفک وارڈن پر لاتوں اور مکوں کی بارش کر دی جبکہ ٹریفک وارڈن پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

 شہری بھی نوجوان کو ٹریفک وارڈن پرتشدد کرنے سے روکنے میں ناکام رہے، پولیس نے متاثرہ ٹریفک آفیسر کی مدعیت میں تھانہ لوہاری گیٹ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 ٹریفک پولیس کے مطابق نامعلوم نوجوان نے 5 روز قبل انسپکٹر سلیم پر بہیمانہ تشدد کیا، فرار ہونے والے نوجوان کی گرفتار کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔