ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پابندی کے باوجود شہر لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری

پابندی کے باوجود شہر لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: تھانہ اچھرہ کی حدود میں شہریوں نے پتنگ بازی کی پابندی کو ہوا میں اُڑا دیا، جس سے شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے۔

 سلطان احمد روڈ، جاوید مارکیٹ، بابا اعظم اور پاکستانی چوک میں پتنگ بازی کے واقعات معمول بن گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پتنگ بازوں نے صرف اپنے شوق کے لیے دوسروں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ سحری کے بعد روزانہ کی بنیاد پر پتنگ بازی کا یہ عمل جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر  پولیس اور متعلقہ حکام سے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔