ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فتنہ الخوارج سمیت کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

Mardan Operation against Khawarij, Counter terrorist attack, Qalat operation , Balochistan insurgency, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع کاٹلنگ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی  اور قلات میں  چھ دہشتگردوں کا سر کچل دینے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کاٹلنگ، ضلع مردان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی اور عید پر شرپسندی پھیلانے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے اور  قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا  پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور مہارتین لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے مردان میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو تباہ کرکے ملک کو بڑے نقصان سے بچایا، فتنہ الخوارج سمیت کسی بھی قسم کی دہشت گرد تنظیم کو ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم سے ملک کی حفاظت کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم میں بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے