ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عرب ملک عمان عید الفطر  کے معاملہ میں باقی عرب ملکوں سے الگ کھڑا ہو گیا۔

Oman Eid, Pakistan Eid, Saudi Arabia Eid, City42
کیپشن:  عمان کے دارالحکومت مسقط کی رات کے وقت لی گئی ایک فوٹو۔  عمان کی حکومت نے آج اعلان کیا ہے کہ شوال کا چاند نظر نہ آنے کے سبب عید کل پیر کے روز ہو گی۔ پاکستان، ایران، انڈیا ، انڈونیشیا میں بھی عید کل پیر کے روز ہو گی لیکن مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک آج اتوار کے روز عید کر رہے ہیں۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عرب ملک عمان عید الفطر  کے معاملہ میں باقی عرب ملکوں سے الگ کھڑا ہو گیا۔

سعودی عرب، یو اے ای، قطر، لبنان اور یمن میں عید الفطر آج ہو رہی  ہے۔  عمان کی حکومت نے عید  31 مارچ پیر کے روز کرنے کا اعلان کر دیا۔

آج عرب ممالک میں  رمضان کے   29 روزے ہونے کے بعد بہت سی جگہوں پر عوام نے شوال کا چاند دیکھا، اس کی فوٹوز اور ویڈیوز بنائیں، سرکاری اداروں کو چاند دیکھنے کی گواہیاں بھیجیں، جس کے نتیجہ میں سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں کل ہفتے کی شام اعلان کر دیا گیا کہ  آج اتوار کے روز عید کہو گی۔

باقی عرب ملکوں کے برعکس عمان میں چاند نظر نہیں آیا اور حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ عمان میں عید  31 مارچ کو ہو گی۔