ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وطن کی سلامتی کے لئے جوانوں کا جذبہ اور مہارت دہشتگردی کے خلاف  جنگ میں فتح کے ضامن ہیں، صدر آصف زرداری

President Asif Ali Zardari, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے قلات میں 6 دہشتگرد جہنم واصل کرنے کے آپریشن میں شامل پاک فوج کے جوانوں کو سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری  نے قلات میں دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے  کامیاب کارروائی  کرنے پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ وطن کی سلامتی کے لئے جوانوں کا جذبہ اور مہارت ہماری بقا اور دہشتگردی کے خلاف  جنگ میں فتح کے ضامن ہیں۔

 صدر مملکت نے اس عزم کو دہرایا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشتگردوں کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔