ٹوبہ ٹیک سنگھ قتل کیس، پولیس نے مقتولہ ماریا کے دو رشتہ داروں کو بھی گرفتار کر لیا

High profile case, Tobatek Singh Murder case, Maryam Nawaz Sharif, Crimes against womwn, violence against women, heinous crime, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ٹوبہ ٹیک سنگھ  پولیس نے دونوں ملزموں کے ڈی این اے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں جبکہ مقتولہ کے بھائی شہباز اور بھابھی سمیرا کو حراست میں لیکر شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔

پنجاب کی حکومت اس قتل کو ہائی پروفائل کیس قرار دے چکی ہے جس کے بعد پولیس نے مقتولہ ماریا کے قتل کے وقت مقتل گاہ بننے والے کمرے میں موجود مقتولہ کی بھابی اور بھائی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔  پنجاب پولیس اور پراسیکیوشن کے سینئیر موسٹ لوگ اس کیس کی تفتیش کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

  پولیس کے مطابق مقامی گاؤں چک 477 ج ب میں یہ واقعہ بارہ  دن پہلے پیش آیا تھا اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔
ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کا کہنا ہے کہ پولیس سے وقوعہ چھپایا گیا تھا تاہم واقعے کی اطلاع ملتی ہی پولیس نے اپنی مدعیت میں اس لیے مقدمہ درج کیا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے ہو سکیں اور ملزمان کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہ مل سکے۔

اس قتل کا دستاویزی ثبوت وہ  ویڈیو کلپ ہے جس میں قاتل، اس کا باپ اور بھابی واضح پہچانے جا سکتے ہیں۔ اس ویڈیو میں قاتل کو اپنی بہن کا گلا دبا کر اسسے قتل کرتے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ اب پولیس یہ تفتیش کر رہی ہے کہ اہل خانہ میں سے کون کون قتل کے اس منصوبہ میں شریک تھا، کس نے کیا کردار ادا کیا اور اس قتل کے ساتھ مقتولہ کے ساتھ اور کیا جرم کیا گیا۔ 

آج پولیس نے پہلے گرفتار کئے گئے باپ بیٹے کے ڈی این کے سیمپل لیبارٹری بھیج دیئے ہیں۔