صاف ستھرا پنجاب کی انتظامیہ ناکام،لاہور کی شاہراوں پر گندگی ختم نہ ہوسکی

صاف ستھرا پنجاب کی انتظامیہ ناکام،لاہور کی شاہراوں پر گندگی ختم نہ ہوسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا ’’صاف ستھرا پنجاب‘‘ پراجیکٹ کو ایک ماہ مکمل ہونے میں ایک دن باقی رہ گیا مگر شہر کی متعدد شاہراہوں پر کوڑے کے ڈھیر تاحال قائم ہیں۔ 

 شہر لاہور کی متعدد شاہراوں پر گندگی ختم نہ ہوسکی۔ چھوٹی بھاٹک، شنگھائی روڈ، بخاری مارکیٹ، پنجاب سوسائٹی میں کوڑے کے ڈھیر انتظامیہ کی کارکردگی کو منہ چھڑہانے لگے۔

 یاد رہے کہ یکم مارچ کو صاف ستھرا پنجاب پراجیکٹ کا اغاز کیا گیا تھا۔ نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پنجاب بھر میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

اُن کا ایک ماہ میں پنجاب میں کوڑا کرکٹ کی صفائی کا ٹاسک دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک ماہ کی مہلت ہے اس کے بعد دیکھوں گی کہاں عمل ہوا، کہاں نہیں۔ مریم نواز کا ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ٹوٹی گلیوں، سڑکوں پر گندا پانی اور ابلتے گٹروں سے عوام کو نجات ملنی چاہیے۔