ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی پر اسرار موت کا واقعہ،ڈاکٹروں کااحتجاج جاری

Lady wilington,Hospital,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں ڈاکٹر کی پر اسرار موت کا واقعہ، ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے تیسرے روز بھی احتجاج جاری رہا۔،یوم سیاہ منایا گیا ، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ڈیوٹی کی۔
لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ہاسٹل میں قیام پذیر لیڈی ڈاکٹر نسیم اعجاز کی پر اسرار موت کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا ۔ہسپتال کی او پی ڈی میں ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کی جس سے علاج معالجہ متاثر ہوا اور دور دراز سے آئی خواتین مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

لیڈی ڈاکٹر کی موت کے خلاف وائے ڈی اے کی کال پر یوم سیاہ منایا گیا ۔ صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کیا ۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ لیڈی ڈاکٹر کی موت کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور جو بھی اس موت کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔