میزبان کا مذاق کرنا اچھا لیکن ایک حد رہ کر،سلمان خان

Salman khan,Bollywood actor
کیپشن: Salman khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈ کے میگا سٹارسلمان خان نے کہا ہے کہ میزبان کے طورپرحساس ہونا اورمذاق کرنا اچھی بات ہے لیکن مذاق ایک حد میں رہ  کر ہی اچھا لگتا ہے۔

 سلمان خان نے ہالی وڈ اداکار کی جانب سے شوکے میزبان کوتھپڑ مارنے کے واقعے پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے  کہا کہ  ’ بگ باس‘ اور ’دس کا دم‘ سمیت متعدد لائیو شوز کی میزبانی کرچکا ہوں، شوز کے دوران نامناسب واقعات  بھی ہوتے ہیں جس پر دکھ اور مایوسی کا اظہار شوز کے دوران کردیتا ہوں  تاہم میں اپنی حد میں رہتا ہوں۔

 واضح رہے کہ  آسکر ایوارڈز 2022 کی تقریب کے دوران معروف ہالی وڈ ادکار وِل سمتھ نے امریکی کامیڈین کرس راک کواپنی بیوی کے بارے میں مذاق پر تھپڑ مار دیا جس کے بعد سے ول سمتھ تنقید کی زد میں ہیں۔