ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوامی سواری جیب پر مزید بھاری ،قیمتوں میں بڑااضافہ

عوامی سواری جیب پر مزید بھاری ،قیمتوں میں بڑااضافہ
کیپشن: Honda Bikes Prices Increase
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عوامی سواری جیب پر مزید بھاری ہوگئی ،ہنڈا نے موٹرسائیکلزکی قیمتیں 2 سے 9 ہزار مزید بڑھا دیں ۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کے نئے ریٹ کے مطابق70 سی سی ہنڈا سی ڈی سیونٹی 2 ہزار بڑھکر 99ہزار 900 روپے کی ہوگی ۔جبکہ سی ڈی 70 سی سی ڈریم 2ہزار اضافے کیساتھ 1 لاکھ 6ہزار500 روپے کی ہوگی۔
ہنڈا پرائڈر 3 ہزار بڑھکر 1 لاکھ 36 ہزار 900 کی ہوگئی اس کے علاوہ ہنڈا 125سی سی  3600 بڑھکر 1 لاکھ 59 ہزار 500 کی ہوگئی ہے۔ہنڈا سی جی 125 سپیشل 4ہزار کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 89 ہزار500 روپے تک پہنچ گئی۔
ہنڈا سی بی 150 ایف 9 ہزار بڑھکر 2 لاکھ 91 ہزار 900 روپے کی ہوچکی جبکہ ہنڈا سی بی 150 سلور 9 ہزار بڑھکر 2 لاکھ 95 ہزار 900 روپے میں ملے گی.