ڈاکو بے لگام،شہری نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے

شہریوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
کیپشن: Crimes
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر عادل کے اہلخانہ سے 2لاکھ کی نقدی اور دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے،گلبرگ عاطف و فیملی سے ڈاکو 7 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور دیگر سامان،کاہنہ ڈاکو سلیم سے 6 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل،نصیر آباد ڈاکو اختر سے 4 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل،ساندہ میں ڈاکو جمیل سے 4 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون جبکہ چوہنگ کے علا قہ میں ڈاکو وسیم کے گھر گھس کر فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ40ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔

گلشن اقبال میں ڈاکو ممتاز کے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر اس کی فیملی سے5لاکھ20ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ، جنوبی چھاونی کے علاقے میں اعظم کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر3لاکھ 50ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔مصطفی ٹاون علا قہ میں ضیا کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ45ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔

با دامی با غ کے علا قہ میں ڈاکوطارق سے 90 ہزار کی نقد ی اور موبائل فون ، شفیق آؓباد کے علا قہ میں ڈاکو سرفراز سے 65ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،نشتر کا لو نی کے علا قہ میں ڈاکو مدثر سے 33ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ گلشن راوی ،گلبرگ، نصیر اباد، قلعہ گجر سنگھ اور ملت پارک سے گاڑیاں اور رنگ محل ،کاہنہ، گوالمنڈی ، سرور روڈ اور ماڈل ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer