ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہدا پولیس ملازمین کیلئے کروڑ روپے پیکج کی منظوری دیدی گئی

شہدا کیلئے پیکج کا اعلان
کیپشن: police employes martyr
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)کابینہ کمیٹی برائے قانون نے شہید ہونے والے 9 پولیس ملازمین کے لیے ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد شہدا پیکج اور پولیس کے لیے دس جی فور لوکیٹر خریدنے کی منظوری دی۔

تفصیل کے مطابق  صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیرصدارت سول سیکریٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا 47 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر بہبود آبادی ہاشم ڈوگر، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک، آئی جی پنجاب انعام غنی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ مومن آغا، کمشنر، سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں پنجاب بھر میں امن وامان اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے شہید ہونے والے 9 پولیس ملازمین کے لیے ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد شہدا پیکج اور پولیس کے لیے دس جی فور لوکیٹر خریدنے کی منظوری دی ۔ راجہ بشارت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حفاظت میں اپنی جان قربان کرنے والے پولیس ملازمین ہمارا فخر ہیں اور ان کے خاندانوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ترین جی فور لوکیٹر مفروراور اشتہاری مجرموں کی تلاش میں معاون ہوں گے۔ کمیٹی نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ کورونا لاک ڈاؤن اورایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے کیونکہ کورونا کے نئے کیسز کی شرح خطرناک حد تک بڑھتی جا رہی ہے اور اگر عوام نے احتیاط نہ کی تو حالات مکمل لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گورنمنٹ آف پنجاب نے محکمہ پولیس کو پچیس فیصد الاؤنس دینے سے صاف انکار کردیا ہے جس کے بعد پولیس فورس میں بددلی پھیلنا شروع ہو گئی ہے ۔ اہلکاروں کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ پولیس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں کرتی ہے ۔سرکاری سطح پر ہماری فلاح و بہبود کے لیے کوئی ادارہ قائم نہیں کیا گیا جبکہ پولیس کو نا ایجوکیشن نہ میڈیکل کی سہولت نا سفری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔ اہلکاروں نے شکوہ کیا کیا کیا مہنگائی کا اثر پولیس اہلکاروں پر نہیں پڑتا ۔اہلکاروں نے آئی جی پنجاب سے اپنا حق لینے کی اپیل کرتے ہوئے محکمہ کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer