پولیس ملازمین کیلئے پریشان کن خبر آگئی

محکمہ پولیس الاؤنس سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک/فاران یامین) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پچیس فیصد الاؤنس میں اضافے کا معاملہ،محکمہ پولیس کو اس الاؤنس میں نکالنے پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ حکومت نے تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافے کے الاؤنس لگانے کی فہرست میں پولیس کو باہر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب نے محکمہ پولیس کو پچیس فیصد الاؤنس دینے سے صاف انکار کردیا ہے جس کے بعد پولیس فورس میں بددلی پھیلنا شروع ہو گئی ہے ۔ اہلکاروں کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ پولیس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں کرتی ہے ۔سرکاری سطح پر ہماری فلاح و بہبود کے لیے کوئی ادارہ قائم نہیں کیا گیا جبکہ پولیس کو نا ایجوکیشن نہ میڈیکل کی سہولت نا سفری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔ اہلکاروں نے شکوہ کیا کیا کیا مہنگائی کا اثر پولیس اہلکاروں پر نہیں پڑتا ۔اہلکاروں نے آئی جی پنجاب سے اپنا حق لینے کی اپیل کرتے ہوئے محکمہ کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

دوسری جانب اساتذہ اور ایپکا اپنے مطالبات کیلئے ڈٹ گئے،ڈیوس روڈ پر اساتذہ کا احتجاج آٹھویں روز بھی جاری رہا،کہتے ہیں مستقلی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن قبول نہیں،ادھر ایپکا ملازمین بھی بغیر نوٹی فکیشن واپس جانے کو تیار نہیں، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے ملازمین کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اساتذہ آٹھویں روز جبکہ ایپکا ملازمین حاجی ارشاد گروپ دوسرے روز ڈیوس روڈ اور جی او آر گیٹ کے سامنے موجود رہے۔اساتذہ کہتے ہیں مستقلی کے علاوہ کوئی آپشن قبول نہیں ہے۔ایپکا ملازمین بھی پچیس فیصد تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبہ سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ ملازمین نے جی او آر میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی،پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے احتجاجی مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اورمظاہرین کے مطالبات کی حمایت کی۔ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لئے مختلف تنظیمیں بھی اظہار یکجہتی کرتی رہیں۔ملازمین کا کہناتھا کہ ان کے مطالبات قانونی ہیں جن کی منظوری کے بغیر واپس نہیں لوٹیں گے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer