کمشنر لاہور شہریوں کیلئے فکر مند، اہم فیصلہ کرلیا

کمشنر لاہور کا اہم فیصلہ
کیپشن: Lahore City
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے لاہوریوں کو پارکنگ مافیا اوور چارجنگ سے نجات دلانے کی ٹھان لی، ایک شہر ایک پارکنگ فیس کے سلوگن کے تحت دوسرے روز بھی پارکنگ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، اوور چارجنگ پر مقدمات درج اور بھاری جرمانے کیے گئے۔

کمشنر لاہور کے ایک شہر ایک پارکنگ فیس کے سلوگن پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز اور اوور چارجنگ کرنے والے پارکنگ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہا۔ شہر کے کسی پارکنگ اسٹینڈز پر کسی کو استشنی حاصل نہیں اوورچارجنگ پر سروسز ہسپتال پارکنگ ٹھیکیدار کو چوبیس گھنٹوں میں دوبارہ 35 ہزارمزید جرمانہ کیا گیا۔ سروسز ہسپتال ٹھیکیدار کی دوبارہ اوور چارجنگ کرنے کی شکایت موصول ہوئی تھی۔

اعظم کلاتھ مارکیٹ پارکنگ، ادارہ بحالی معذوراں، سروسز ہسپتال گیٹ 3 پارکنگ کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔ جہاں موٹر سائیکل پارکنگ فیس 20 روپے وصول کی جارہی تھی۔ ٹھیکیدار کو 1 لاکھ 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ سروسز پارکنگ کنٹریکٹر کو آخری وارننگ جاری کی گئی، اب اوورچارجنگ پر مقدمہ بھی درج ہو گا۔

اعظم کلاتھ مارکیٹ کی اطلاع کمشنر لاہور کنٹرول سنٹر کو موصول ہوئی تھی۔ کنٹریکٹرز کی پارکنگ فیس رسید بکس ضبط کرلی گئیں۔ کمشنر کا کہنا ہے کہ پورے شہر میں ایک پارکنگ فیس ہوگی، ٹیمیں شہر کے مختلف پارکنگ سٹینڈز پر چھاپے ماریں گی، چیف ایم او ریگولیشن کی قیادت میں ڈی ایم اوز اور انفورسمنٹ انسپکٹرز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔