ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل

ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) وزارت ریلوے نے ٹرین آپریشن معطلی کی مدت میں غیر معینہ مدت تک توسیع کر دی، فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر شیخ رشید نے کیا۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا، شیخ رشید کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کر دیا گیا ہے، یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق ٹرین آپریشن میں توسیع 15اپریل تک کی گئی ہے، جسے کرونا وبا کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے کم یا زیادہ بھی کیا جا سکے گا۔

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے اکتیس مارچ تک سات روز کے لیے ٹرین آپریشن کو بند کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ٹرین آپریشن کو مزید بند رکھنے پر زور دیا جارہا ہے. جس پر ریلوے حکام کی جانب سے ٹرین آپریشن بندش کے دوران ریلوے کی جانب سے چھ سپیشل ٹرینیں چلانے کی تجویز دی گئی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer